رمضان المبارک میں لجنہ اماء اللہ لائبیریا کی خدمت خلق
مکرم ناصر احمد کاہلوں صاحب مبلغ سلسلہ ماؤنٹسیراڈو (Montserrado) کاؤنٹی، لائبیریا تحریر کرتے ہیں کہ گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی رمضان المبارک میں لجنہ اماء اللہ لائبیریا کو حسب توفیق مالی قربانی پیش کرنے کی توفیق ملی۔ مالی قربانی کے نتیجے میں موصول شدہ رقم سے سماعت و بصارت سے محروم بچوں کے ایک سکول کے لیے راشن خریدا گیا جس میں چاول، میکرونی، بینز، سپیگیٹی، آئل اورگوشت و غیرہ شامل تھے۔

پروگرام کے مطابق ۱۳؍مارچ ۲۰۲۶ء کو مکرمہ ثوبیہ ناصر صاحبہ صدرلجنہ اماء اللہ ماؤنٹسیراڈو کاؤنٹی نے لجنہ اماءاللہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اس سکول کا تیسری مرتبہ دورہ کیا۔ بچوں اور اساتذہ کے ساتھ ایک گھنٹہ سے زائد وقت گزارا جس پر انہوں نے غیر معمولی مسرت کا اظہار کیا۔
اللہ تعالیٰ اس کار خیر میں حصہ لینے والی ممبرات کو اپنے خاص فضلوں کا وارث بنائے۔ آمین
(رپورٹ : فرخ شبیر لودھی۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل )
