افریقہ (رپورٹس)
مجلس خدام الاحمدیہ ٹمالے(Tamale)، گھانا کا عیدالفطر کے موقع پرٹمالےریجنل ہسپتال اور ٹمالےریمانڈ سیل کا دورہ
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ شمالی علاقہ جات گھانا کو مورخہ ۲۱؍مارچ ۲۰۲۶ء کو عیدالفطر کے موقع پر ٹمالے (Tamale) میں مستحقین کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کی توفیق ملی۔

اس ضمن میں ٹمالے ریجنل ہسپتال اور ٹمالے ریمانڈسیل کا دورہ کیا گیا جہاں پِیڈیاٹرک(Paediatric) اور فی میل میڈیکل وارڈز میں زیر علاج مریضوں، ہسپتال عملہ، نیز ریمانڈسیل میں موجود قیدیوں اور ڈیوٹی پر مامور افسران میں گرم کھانے، مختلف مشروبات اور تحائف تقسیم کیے گئے۔
اس بابرکت خدمت میں متعدد خدام نے حصہ لیا اور مجموعی طور پر ۴۱؍افراد مستفید ہوئے۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ :احمد طاہر مرزا۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)




