ارشادِ نبوی

جھوٹ بولنا اور جھوٹی گواہی دینا بڑے گناہوں میں سے ہے

حضرت ابوبکرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ بڑے سے بڑے گناہ کیا ہیں؟ ہم نے کہا: کیوں نہیں یا رسول اللہؐ! ضرور۔ آپؐ نے تین بار فرمایا: اللہ کا شریک ٹھہرانا اور والدین کی نافرمانی کرنا اور آپؐ اس وقت تکیہ لگا کر بیٹھے تھے۔ اُٹھ بیٹھے اور فرمایا: سنو! جھوٹ بولنا اور جھوٹی گواہی دینا۔ سنو! جھوٹ بولنا اور جھوٹی گواہی دینا۔ آپؐ ان کلمات کو اتنی بار دہراتے رہے کہ میں نے سمجھا آپؐ خاموش نہیں ہوں گے۔

(بخاری کتاب الادب باب عقوق الوالدین من الکبائر حدیث نمبر۵۹۷۶)

مزید پڑھیں: دین کی سمجھ کا عطا ہونا ایک عظیم انعام ہے

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button