حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ ۲۷؍اپریل تا ۳؍مئی ۲۰۲۶ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…یکم مئی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۴؍مئی ۲۰۲۶ء)
٭…۲؍مئی بروز ہفتہ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب جامعہ احمدیہ یوکے میں تشریف لاکر تقریب تقسیم اسناد شاہدین جامعہ احمدیہ یوکے، جرمنی، کینیڈا، گھانا اور انڈونیشیا کو رونق بخشی، شاہدین کو حضور انور کے بابرکت ہاتھوں سے شاہد کی ڈگری وصول کرنے کی سعادت ملی، نیز حضور انور نے مربیان کو نصائح پر مشتمل بصیرت افروز خطاب فرمایا۔ (خلاصہ خطاب کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۸؍مئی ۲۰۲۶ء)
اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا
٭…٭…٭




