اطلاعات واعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
سانحہ ہائے ارتحال
٭… مبشراحمد گوندل صاحب کارکن دفترامیر صاحب یوکے تحریر کرتے ہیں کہ میجر (ریٹائرڈ) منیر احمد فرخ صاحب ابن مولانا غلام احمد فرخ صاحب مرحوم مورخہ ۱۹؍اپریل ۲۰۲۶ء کو ۸۱؍سال کی عمر میں بقضائے الٰہی کراچی میں وفات پاگئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
مرحوم ملٹری میں جانے سے قبل حیدرآباد سندھ میں خاکسار کے ساتھ مجلس خدام الاحمدیہ کی ضلعی مجلس عاملہ میں کام کرتے رہے۔ پُرجوش داعی الیٰ اللہ تھے۔ فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد وقف کیا اور کچھ عرصہ جماعتی خدمت کی توفیق پائی۔
٭… ندیم احمد تنویر بٹ صاحب کینیڈا سے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کا بیٹا لقمان احمد گوہر بٹ بعمر ۳۱؍سال مورخہ ۲۶؍مارچ ۲۰۲۶ء بروز جمعرات یارک، الاباما، امریکہ میں ٹرک ڈرائیونگ کے دوران لوڈ لے کر جا رہا تھا کہ اچانک دائیں جانب کا اگلا ٹائر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ٹرک بےقابو ہو کر سڑک سے اتر گیا اور درختوں سے جا ٹکرایا۔ وہ اس حادثے میں موقع پر ہی وفات پا گیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
مورخہ ۱۳؍اپریل ۲۰۲۶ء کو بریمپٹن میموریل گارڈن میں تدفین عمل میں آئی۔ سوگواران میں مرحوم کی اہلیہ، چار سال کا بیٹا، مرحوم کے والدین اور چار بھائی شامل ہیں۔ تمام فیملی کینیڈا میں مقیم ہے۔
احبابِ جماعت سے تمام مرحومین کے لیے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا کرے۔ نیز تمام لواحقین و پسماندگان کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
٭…٭…٭




