ایشیا (رپورٹس)

جامعہ احمدیہ انڈونیشیا کے علمی مقابلہ جات ۲۰۲۶ء

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جامعہ احمدیہ انڈونیشیا کو مورخہ ۹تا۱۲؍فروری ۲۰۲۶ء کو علمی مقابلہ جات کے انعقاد کی توفیق ملی جس کا موضوع تھا: علم اور رمضان کی روح کے ساتھ دوسری صدی کا استقبال۔

افتتاحی تقریب میں مکرم زکی فردوس شہید صاحب امیر جماعت احمدیہ انڈونیشیا نے شرکت کی اور طلبہ سے مخاطب اپنی تقریر میں اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل کے مبلغین بنی نوع انسان کو اللہ تعالیٰ کی طرف بلانے والے، اعلیٰ اخلاق کے حامل اور آنحضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی تعلیمات کا عملی نمونہ بنیں۔ نیز اس بابرکت تقریب کو طلبہ کے علمی معیار، خصوصاً حفظ قرآن کے میدان میں ترقی کا ذریعہ قرار دیا۔

مقابلہ جات کی تفصیل: امسال مجموعی طور پر ۲۰؍مختلف علمی مقابلے منعقد ہوئے۔ طلبہ کو چارگروپس (امانت، دیانت، صداقت اور رفاقت) میں تقسیم کیا گیا۔ ان مقابلہ جات میں تلاوت و حفظ قرآن کریم، مختلف زبانوں میں تقاریر، نظم خوانی، ترانہ، انڈونیشیائی قومی ترانہ، ذہانت آزمائی (کوئز) اور دیگر علمی سرگرمیاں شامل تھیں۔ علاوہ ازیں طلبۂ حفظ القرآن کے لیے سات خصوصی مقابلہ جات بھی منعقد کیے گئے۔

نشریات و انتظامات:پہلی مرتبہ اس پروگرام کو یوٹیوب چینل “Bisyarat Online” کے ذریعہ براہ راست نشر کیا گیا جسے ملک بھر میں ہزاروں افراد نے دیکھا، جبکہ مکمل ریکارڈنگ بھی اسی چینل پر دستیاب ہے۔ مزید برآں ایک جدید آن لائن سکورنگ سسٹم متعارف کروایا گیا جس کے ذریعے ناظرین فراہم کردہ لنک سے نتائج اور حزب کی درجہ بندی شفاف انداز میں ملاحظہ کرتے رہے۔

نتائج: چار روزہ پروگرام کے اختتام پر امانت گروپ نے سات طلائی تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ رفاقت گروپ چھ طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ دیانت گروپ نے چار اور صداقت گروپ نے تین طلائی تمغے حاصل کیے۔ حفظ کے مقابلہ جات میں رفاقت گروپ پانچ طلائی تمغوں کے ساتھ نمایاں رہا، اس کے بعد بالترتیب ان گروپس کا نمبر آیا: صداقت، دیانت اور امانت۔

(رپورٹ: احسان قمر الزمان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: سالانہ تقریب تقسیم اسناد جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانامنعقدہ ۲؍مئی۲۰۲۶ء بروزہفتہ

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button