ایشیا (رپورٹس)

بنگلہ دیش میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود نیز جلسہ ہائے یوم مسیح موعود کا مبارک انعقاد

جلسہ ہائے یوم مصلح موعود

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعتہائے احمدیہ بنگلہ دیش کو مورخہ ۲۰؍فروری ۲۰۲۶ء کو جماعتی روایات کے مطابق یوم مصلح موعود کے بابرکت جلسہ جات منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان جلسوں میں حضرت مصلح موعودؓ کے علوم قرآن، اشاعت قرآن کے لیے خدمات، اسلام کی تبلیغ کے لیے مساعی، پیشگوئی مصلح موعود کی علامات اور اس کے حضرت مسیح موعودؑ کی صداقت کے زبردست نشان ہونے پر مقررین نے روشنی ڈالی۔ نیز حضرت مصلح موعودؓ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو بھی اجاگر کیا گیا۔

جلسہ یوم مصلح موعود

مرکزی سطح پر جماعت بنگلہ دیش کے ہیڈکوارٹر دارالتبلیغ، بخشی بازار ڈھاکہ میں سہ پہر ۳؍بجے جلسہ منعقد ہوا جس میں مکرم ہزاری احمد المنعم صاحب مبلغ سلسلہ نے پیشگوئی مصلح موعود اور اس کے پورا ہونے کے موضوع پر تقریر کی جبکہ مکرم نوشاد احمد صاحب مبلغ سلسلہ نے حضرت مصلح موعودؓ کے نمایاں کارناموں پر روشنی ڈالی۔ مکرم عبد الاول خان چودھری صاحب نیشنل امیر و مبلغ انچارج بنگلہ دیش نے اپنی تقریر میں یوم مصلح موعود کی اہمیت بیان کی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس روز ملک بھر کی ۴۵؍جماعتوں میں یہ جلسہ جات منعقد ہوئے، جبکہ بعد ازاں دیگر جماعتوں اور ذیلی تنظیموں کے تحت بھی یہ پروگرامز جاری رہے۔

جلسہ ہائے یوم مسیح موعود

اسی طرح جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کو یوم مسیح موعود بھی نہایت جوش و جذبہ کے ساتھ منانے کی توفیق ملی۔ مورخہ ۲۳؍مارچ ۲۰۲۶ء کو مختلف جماعتوں میں اس بابرکت دن کے حوالے سے جلسہ جات منعقد ہوئے۔ امسال عید الفطر ۲۱؍مارچ کو ہونے کے باعث احباب جماعت کی سہولت کے پیش نظر ۲۷؍مارچ بروز جمعۃ المبارک بھی متعدد مقامات پر جلسہ جات کا انعقاد کیا گیا، جبکہ بعد کے ہفتوں میں بھی بعض جماعتوں اور ذیلی تنظیموں کے تحت یہ پروگرامز جاری رہے۔

جلسہ یوم مسیح موعود

موصولہ رپورٹ کے مطابق ۲۳تا۲۷؍مارچ کے دوران ۳۵؍جماعتوں میں یوم مسیح موعود کے جلسہ جات منعقد ہوئے۔

اللہ تعالیٰ ان جلسوں کے بہترین نتائج پیدا فرمائے اور ہمیں حضرت مسیح موعودؑ کے مشن کی تکمیل کے لیے بھرپور جدوجہد کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: فن لینڈ میں وقف نو سیمینار کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button