یورپ (رپورٹس)

فن لینڈ میں وقف نو سیمینار کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ فن لینڈ کو مورخہ ۵؍اپریل ۲۰۲۶ء کو مسجد نور،ہیلسنکی میں وقف نو سیمینار منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ یہ سیمینار واقفین نو، واقفات نو اور ان کے والدین کے لیے منعقد کیا گیا جس کا بنیادی مقصد ان کی دینی و دنیاوی تربیت کے حوالے سے راہنمائی فراہم کرنا تھا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں خاکسار (نیشنل سیکرٹری وقف نو) نے ابتدائی کلمات میں وقف نو کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کا تعارف پیش کیا۔

بعد ازاں سیمینار میں جدید موضوعات کے پیش نظر مصنوعی ذہانت، میڈیا پر ایک جامع پریزنٹیشن مکرم نصیر احمد صاحب نے پیش کی۔ اس کے بعد ایک معلوماتی ڈسکشن اجلاس منعقد ہوا جس کی میزبانی بھی مکرم نصیر احمد صاحب نے کی۔ اس پینل میں مکرم بشارت الرحمٰن صاحب، مکرم احمد فاروق قریشی صاحب اور مکرم رضوان احمد ڈوگر صاحب شامل تھے۔ اس اجلاس میں واقفین نو، واقفات نو اور ان کے والدین نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف سوالات کیے۔

ڈسکشن اجلاس کے بعد واقفات نو بچیوں نے اپنے ہال سے ایک خوبصورت ترانہ پیش کیا۔ بعد ازاں مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب مبلغ انچارج فن لینڈ نے وقف نو کے حوالے سے تربیتی امور پر تقریر کی۔

آخر میں صدر جماعت احمدیہ فن لینڈ نے اختتامی کلمات ادا کیے جس میں وقف نو کی اہم ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ سیمینار ہر لحاظ سے کامیاب رہا جس میں واقفین نو، واقفات نو اور والدین سمیت ۱۱۰؍افراد نے شرکت کی، جبکہ دیگر شہروں سے بھی احباب نے اپنے مقامی مراکز میں آن لائن شمولیت کی۔ آن لائن دیکھنے والوں کی تعداد تقریباً ۱۶۰ رہی۔ اختتام پر تمام حاضرین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔

اللہ تعالیٰ تمام واقفین نو اور واقفات نو کو اپنی ذمہ داریاں احسن رنگ میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں دین و دنیا میں کامیاب فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: فرخ اسلام۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: مجلس انصاراللہ ناروے کے زیر انتظام سالانہ سپورٹس ڈے

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button