ایشیا (رپورٹس)

فلپائن میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد

بفضل اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ فلپائن کی مختلف جماعتوں میں مورخہ ۲۹؍مارچ ۲۰۲۶ء کو جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کیا گیا۔ ایندھن کے بحران کی وجہ سے اس سال یہ جلسہ آن لائن منعقد کیا گیا۔

اس جلسے میں مجموعی طور پر تقریباً ۳۵۰؍احباب نے شرکت کی۔ منیلا جماعت کے احباب نے اپنے گھروں سے آن لائن شرکت کی جبکہ زمبوانگا، سیمینول، ماپون اور سگانگانگ میں احباب نے مساجد میں جمع ہو کر اس بابرکت پروگرام میں حصہ لیا۔

تاہم چند بہت دُور دراز جزائر میں واقع بعض جماعتیں اس جلسے میں شامل نہ ہو سکیں کیونکہ وہاں اس وقت بجلی اور انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں تھی۔ مزید برآں ایندھن کے بحران کی وجہ سے ان علاقوں سے سفر بھی ممکن نہ ہو سکا۔

جلسے کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور قصیدے سے ہوا۔بعد ازاں خاکسار (مبلغ سلسلہ فلپائین) نے اپنی تقریر میں جلسہ یوم مسیح موعود کے انعقاد کا مقصد، حضرت مسیح موعودؑ کی صداقت کے بعض نشانات اور آپؑ کی سیرتِ طیبہ سے محبت، اخوت اور مہمان نوازی کے ایمان افروز واقعات بیان کیے۔ اس تقریر کا ساما اور سنما زبانوں میں ترجمہ مکرم عبدالمخلص صاحب معلم و نائب صدر جماعت احمدیہ فلپائن نے پیش کیا۔

آخر میں مکرم فیلان ہیڈنگ صاحب معلم سلسلہ نے دعا کرائی جس کے ساتھ یہ بابرکت جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔

اللہ تعالیٰ تمام شاملین کو اس جلسہ سے بھرپور طور پر مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: زکی احمد۔ مبلغ سلسلہ فلپائن)

مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش کے تحت میٹ اینڈ گریٹ پروگرام کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button