دعائے مستجاب
بیت اللہ سے واپسی پر دعا
حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ (قناعت اور رزق میں برکت کی) یہ دعا نبی کریمﷺ کیا کرتے تھے : حضرت سعیدؓ بن جبیر کے نزدیک بیت اللہ کو الوداع کرتے ہوئے یہ دعا پڑھنا مستحب ہے :
اَللّٰهُمَّ قَنِّعْنِیْ بِمَا رَزَقْتَنِیْ وَ بَارِكْ لِیْ فِیْهِ وَاخْلُفْ عَلٰی كُلِّ غَائِبَةٍ لِّیْ بِخَیْرٍ
(مستدرک حاکم کتاب التفسیر جلد ۲ صفحہ ۳۵۶)
ترجمہ : اے اللہ! جو تو نے مجھے عطا کیا ہے اُس پر مجھے قانع کر دے اور اس میں میرے لئے برکت ڈال دے اور وہ چیز بھی جو مجھے حاصل نہیں اُن میں میرے لئے بہتر قائم مقامی فرما۔
