ایشیا (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ اور اطفال الاحمدیہ جرمنی کے وفد کی زیارتِ قادیان

قادیان دارالامان کی زیارت کے ليے سال بھر ہی افراد جماعت انفرادی طور پر اور مختلف وفود کی شکل میں پوری دنیا سے تشریف لاتے ہیں۔ اسی طرح کا ایک وفد سیدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے جماعت احمدیہ جرمنی سے بھی تشریف لایا۔ ۵۰؍خدام واطفال پر مشتمل یہ قافلہ مورخہ ۲؍اپریل ۲۰۲۶ء کو قادیان پہنچا۔

اس سفر کا مقصد یہ تھا کہ خدام واطفال حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی مقدس بستی قادیان دارالامان کی زیارت کریں، حضور علیہ السلام کے مزار پر دعا کریں، قادیان کے تاریخی مقامات کا تعارف حاصل کریں اور یہاں کے مقامات مقدسہ میں عبادات اور دعائیں کرتے ہوئے ایمان واخلاص میں ترقی کریں۔

خدام واطفال نے اپنے قیام کے دوران قادیان کے مقدس مقامات سے بھرپور رنگ میں استفادہ کیا۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی جائے ولادت، مسجد مبارک، بہشتی مقبرہ اور دیگر تاریخی و روحانی مقامات کی زیارت کی۔ نمائش مخزن التصاویر، القرآن نمائش، اسلام امنِ عالم نمائش، النور نمائش، المجیب نمائش وغیرہ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر وفد کے اراکین کو مختلف مقدس مقامات میں نوافل ادا کرنے اور اجتماعی دعائیں کرنے کی بھی سعادت حاصل ہوئی۔ نیز اس وفد کو مکان چلہ کشی ہوشیار پور اور دارالبیعت لدھیانہ کی زیارت بھی نصیب ہوئی۔

قادیان کے مختلف علماء کے ساتھ اس وفد کی تربیتی اور علمی نشستیں مختلف موضوعات پر منعقد ہوتی رہیں۔ ان نشستوں سے بھی خدام واطفال نے بھرپور رنگ میں استفادہ کیا۔

آخری روز ’’حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام وسع مکانک کا عظیم الشان ظہور‘‘ کے زیر موضوع ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جو تمام شاملین کے ليے ازدیادِ علم اور ایمان کا باعث بنی۔

جماعت احمدیہ جرمنی کے خدام واطفال کا قادیان دارالامان میں قیام انتہائی بابرکت اور روحانیت سے پُر تھا۔ یہ زیارت ان خدام واطفال کے ليے ایک نہایت یادگار اور روح پرور تجربہ ثابت ہوئی، جو ان کی دینی ترقی اور خلافت سے تعلق میں مضبوطی کا باعث بنے گی۔ انشاء اللہ

(رپورٹ: شعبہ پریس اینڈ میڈیا بھارت)

مزید پڑھیں: کوسووو کے شہر پیہ(Peja) پولیس کی جماعت احمدیہ کے نمائندگان کے ساتھ ملاقات

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button