یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ پٹنی ہیتھ، یوکے کا سالانہ لوکل اجتماع

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصاراللہ پٹنی ہیتھ، یوکے کو اپنا سالانہ لوکل اجتماع مورخہ ۱۸؍اپریل ۲۰۲۶ء کو منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں صدر انصاراللہ مکرم صاحبزادہ مرزا وقاص احمد صاحب نے بھی شرکت کی۔

اجتماع کے ورزشی مقابلہ جات مورخہ ۱۶؍اپریل کو رچمنڈ پارک میں منعقد کیے گئے تھے جبکہ علمی مقابلہ جات اجتماع کے روز منعقد ہوئے۔ اس بابرکت اجتماع میں کل حاضری ۵۳؍رہی جس میں سے انصار اللہ کی حاضری ۴۲؍تھی۔

صدر صاحب مجلس انصاراللہ یوکے کی آمد سے ہماری ان کوششوں کو دوام ملا اور پہلے سے بڑھ کر کام کرنے کی جرات ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ:لیاقت شمسی۔ زعیم مجلس انصاراللہ پٹنی ہیتھ)

مزید پڑھیں: مسجد فضل لندن میں سبز یادگاری تختی کی باضابطہ نقاب کشائی

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button