متفرق

ربوہ کا موسم (۱۹تا۲۵؍جون ۲۰۲۶ء)

۱۹؍جون جمعۃ المبارک کو نماز فجر کے وقت گذشتہ رات کو ہونے والی بارش کے اثرات موجود تھے ۔ درمیانی رفتار سے ہوا چل رہی تھی اور خنکی بھی کافی تھی ۔ ہفتہ کی صبح کو ہوا بالکل بند تھی اور آسمان بھی بغیر بادلوں کے تھا ۔ تاہم دن بھر ہلکی ہوا رواں دواں رہی ، جس کا گرمی پر خاطر خواہ اثر نہ ہوا۔اتوار کو نماز فجر کے وقت ہلکی ہوا رواں تھی ۔ہوا دوپہر تک گرم ہوگئی، تاہم رات کو اس ہوا میں غیرمعمولی تیزی آگئی۔ سوموار کو صبح ہی سے ہوا چل رہی تھی تاہم دوپہر کو گرم نہ ہوئی بلکہ نارمل ٹمپریچر میں جاری رہی جس کی وجہ سے دن خوشگوار گزرا۔شام اور پھر رات کے وقت یہ ہوا بالکل بند ہوگئی اور حبس کو پیچھے چھوڑ گئی۔

منگل کو گرم دن تھا ۔ گذشتہ دنوں کی نسبت تین ڈگری گرمی زیادہ تھی۔ دوپہر کو لُو چلتی رہی اور رات کو حبس بن گیا۔ بدھ کو بھی گرمی تھی اور خوب گرمی پڑتی رہی۔ جمعرات کی علی الصبح آسمان پر کالی گھٹائیں چھا گئیں اور بعد نماز فجر تیز اور ٹھنڈی ہوا چلنا شروع ہوگئی جو بارہ بجے دن تک چلتی رہی ۔ اس تیز اور ٹھنڈی ہوا سے گرم موسم میں قدرے بہتری آگئی۔ دیر رات تک یہ ہوا موسم کو خوشگوار بناتی رہی جس سے کھلے آسما ن تلے رات کو آرام کرنے والوں کے لیے عید ہوگئی۔ اس ہفتہ میں اوسط ٹمپریچر زیادہ سےزیادہ ۴۰؍اور کم سے کم ۳۱؍درجہ سینٹی گریڈ رہا۔

(ابو سدید)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button