اعلاناتِ نکاح
مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری یہ اطلاع دیتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ ۲۷؍جون ۲۰۲۶ء بعد نمازِ عصر مسجد مبارک اسلام آباد میں درج ذیل پانچ نکاحوں کا اعلان فرمایا:
٭…عزیزہ انوشہ بیگ بنت مکرم محمد اکبر بیگ صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم جری اللہ خالد صاحب (واقفِ نو۔لکسمبرگ) ابن مکرم فضل اللہ طارق صاحب (مربی سلسلہ ربوہ)
٭…عزیزہ ایمن علیم بنت مکرم عمیر علیم صاحب (انچارج مخزن تصاویر۔ یوکے) ہمراہ مکرم سمیر احمد صاحب ابن مکرم منیر احمد صاحب (یوکے)
٭…عزیزہ ڈاکٹر جاذبہ احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم اعجاز احمد صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم عمر احمد صاحب ابن مکرم ڈاکٹر کرنل (ر) مبارک احمد صاحب (یوکے)
٭…عزیزہ جاذبہ نوید واہلہ بنت مکرم نویداللہ واہلہ صاحب (امریکہ) ہمراہ مکرم فرحان اللہ واہلہ صاحب ابن مکرم سیف اللہ واہلہ صاحب (جرمنی)
٭…عزیزہ کونین بنت احمد بنت مکرم مبارک احمد صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم مھبود بنیشی ابن مکرم محسن بنیشی صاحب (یوکے)
اللہ تعالیٰ یہ اعزاز طرفین کے لیے مبارک فرمائے اور نئے رشتے کے بندھن میں بندھنے والوں کو دین و دنیا کے ثمرات سے نوازے۔ آمین
٭…٭…٭



