ایشیا (رپورٹس)

جماعت احمدیہ بنگلہ دیش میں جلسہ ہائے یومِ خلافت کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال بنگلہ دیش میں عیدالاضحی ۲۸؍مئی ۲۰۲۶ء کو منائی گئی۔ عوامی سہولت کے پیش نظر، یوم خلافت کی تقریبات دیگر ایام میں منعقد کی گئیں۔ چنانچہ بعض جماعتوں میں ۲۷؍مئی کو جبکہ دیگر جماعتوں میں بعد کے دنوں میں یوم خلافت کے جلسے منعقد کیے گئے۔

موصولہ رپورٹس کے مطابق ۸؍جون ۲۰۲۶ء تک بنگلہ دیش کی ۳۶؍جماعتوں میں یوم خلافت کے جلسہ جات منعقد ہو چکے ہیں۔ ان اجتماعات میں خلافت کی ضرورت و اہمیت، خلافت کی برکات، خلافت احمدیہ بطور حضرت مسیح موعودؑ کی صداقت کا زندہ نشان، عالمی امن کے قیام میں خلافت کا کردار، امت محمدیہ کے اتحاد میں خلافت کی اہمیت اور نظام خلافت سے وابستہ ہماری ذمہ داریوں جیسے موضوعات پر تقاریر کی گئیں۔

دارالتبلیغ بخشی بازار ڈھاکہ: مورخہ ۶؍جون ۲۰۲۶ء کو جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کے ہیڈکوارٹر دارالتبلیغ بخشی بازار، ڈھاکہ میں جلسہ یوم خلافت منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور حضرت مسیح موعودؑ کے منظوم کلام سے ہوا۔ اس کے بعد مکرم بشیر الدین صاحب نائب امیر ڈھاکہ جماعت نے یوم خلافت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ بعدازاں مکرم شاہ محمد نور الامین صاحب نیشنل سیکرٹری تربیت برائے نومبائعین نے اسلام میں خلافت کی اہمیت و افادیت کے موضوع پر تقریر کی۔ مکرم عبد الاول خان چودھری صاحب امیر جماعت احمدیہ بنگلہ دیش نے اپنی تقریر میں نظام خلافت اور اس سے وابستہ ہماری ذمہ داریوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اجتماعی دعا کے ساتھ یہ بابرکت پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش:مورخہ ۲۷؍مئی ۲۰۲۶ء کو جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش میں یوم خلافت منایا گیا۔ پروگرام مکرم مبشر الرحمٰن صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش کی زیر صدارت منعقد ہوا اور اس کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا جس کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’اسلام میں خلافت احمدیہ کا مقام‘‘ از مکرم مومن حسین صاحب مبلغ سلسلہ و استاد جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش، ’’نظام خلافت اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ از مکرم ظفر احمد صاحب مبلغ سلسلہ و استاد جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش اور ’’یوم خلافت کی اہمیت اور برکات‘‘ از عزیزم راشد الحسن متعلم جامعہ احمدیہ۔ بعدہٗ صدر اجلاس نے اپنے اختتامی کلمات میں خلافت سے مضبوط تعلق اور کامل اطاعت کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی۔ دعا کے ساتھ یہ بابرکت جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ الحمدللہ

(رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: حفظ القرآن سکول کینیڈا کے ستترویں(۷۷) اور اٹھہترویں (۷۸)طلبہ کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button