حفظ القرآن سکول کینیڈا کے ستترویں(۷۷) اور اٹھہترویں (۷۸)طلبہ کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن
٭…اللہ تعالیٰ کے فضل سےمورخہ ۸؍جون ۲۰۲۶ء کو حفظ القرآن سکول کینیڈا کے طالب علم عزیزم تمثیل احمدابن مکرم مبین احمد صاحب (بریڈفورڈ جماعت) نے عرصہ تین سال نو ماہ میں تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ اللہ تعالیٰ عزیزم کے ليے یہ سعادت مبارک فرمائے اور مزید کامیابیوں کا پیش خیمہ بنائے۔ آمین

عزیزم اپنے گھر میں چوتھے جبکہ ادارہ ہٰذا کے ستترویں حافظ قرآن ہیں۔ ان کے تین بڑے بھائی بھی ادارہ ہٰذا سے تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔
٭…اسی طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سےمورخہ ۲۳؍جون کو حفظ القرآن سکول کینیڈا کے طالبعلم عزیزم فوزان علی سیّد نے عرصہ تین سال دس ماہ میں تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ اللہ تعالیٰ عزیزم کے ليے یہ سعادت مبارک فرمائے اور مزید کامیابیوں کا پیش خیمہ بنائے۔ آمین

امسال سات حفّاظ، جن میں سے دو کا تعلق امریکہ سے ہے، جلسہ سالانہ پر تکمیل حفظ کی اسناد حاصل کریں گے۔ عزیزم ادارہ ہٰذا سے حفظ مکمل کرنے والے اٹھہترویں حافظ قرآن ہیں۔
ادارہ ہٰذا سے کینیڈا کے علاوہ امریکہ، لائبیریا اور ٹرینیڈاڈ سے بھی طلبہ آن لائن قرآن کریم حفظ کررہے ہیں۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کے حافظہ میں برکت ڈالےاور ادارہ کو مزید ترقیات سے نوازے۔ آمین
(رپورٹ:حافظ راحت احمد چیمہ۔ انچارج حفظ القرآن سکول کینیڈا)
مزید پڑھیں: سیرالیون کے پانچ ریجنز میں مقامی مشنریز کے لیے پانچ ریفریشر کورسز کا انعقاد




