ارشادِ نبوی
خلافت کا مقام
حضرت عرباض بن سَاریہؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ میں تمہیں ایک روشن راستے پر چھوڑے جارہا ہوں۔ اس کی رات (بھی) اس کے دن کی طرح ہے۔ میرے بعد اس سے کوئی بھٹک نہیں سکتا سوائے ہلاک ہونے والے کے اور تم میں سے جو شخص زندہ رہا وہ بہت اختلاف دیکھے گا۔ پس تم لازم پکڑو میری اس سنت کو جو تم پہچانتے ہو اور (اللہ تعالیٰ سے) ہدایت پانے والے خلفاء راشدین کی سنت کو لازم پکڑو اور اُس کو مضبوطی سے پکڑ لو۔ تم پر اطاعت لازم ہے خواہ حبشی غلام ہی ہو کیونکہ مومن کی مثال نکیل والے اونٹ کی سی ہے جدھر اُسے لے جایا جائے وہ ادھر چل پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں: تم جھوٹ سے بچو




