امریکہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ ایکواڈور کے جلسہ یوم خلافت کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ایکواڈور کو اپنے مشن ہاؤس میں ۶؍جون ۲۰۲۶ء کو جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور اردو نظم کے ساتھ ہوا۔ افتتاحی تقریر ’’بیعت کیا ہے؟‘‘ کے عنوان پر ہوئی جس میں احمدیوں کو بیعت کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی گئی۔ بعد ازاں بیعت کی دس شرائط دہرائی گئیں۔

پروگرام کے دوران ایکواڈور کے ایک وفد نے جسے جلسہ سالانہ یوکے ۲۰۲۵ء میں شرکت اور حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے ملاقات کی سعادت حاصل ہوئی تھی، اپنے ایمان افروز تاثرات حاضرین کے ساتھ شیئر کیے۔

اختتامی تقریر خاکسار (مبلغ سلسلہ) نے ’’خلافت کی اطاعت‘‘ کے موضوع پر کی جس دوران خلفائے کرام کی حیات مبارکہ سے اطاعت خلافت کے اعلیٰ اور مثالی نمونے بیان کیے۔

پروگرام کا اختتام سوال و جواب کی نشست پر ہوا۔ بعدازاں احباب جماعت نے اجتماعی طور پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں خطوط تحریر کیے۔

اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ ایکواڈور کو خلافت سے وابستگی اور اطاعت میں مزید ترقی عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:عبدالباسط خواجہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: مجلس انصار اللہ سیرالیون کا ریفریشر کورس برائے نیشنل عاملہ و ریجنل ناظمین

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button