افریقہ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ سیرالیون کا ریفریشر کورس برائے نیشنل عاملہ و ریجنل ناظمین

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سیرالیون کے ہیڈکوارٹر فری ٹاؤن میں مورخہ ۲و۳؍مئی ۲۰۲۶ء بروز ہفتہ و اتوار مجلس انصاراللہ کو نیشنل ممبران عاملہ اور ریجنل ناظمین کے لیے ریفریشر کورس منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک

مکرم منیر حسین صاحب مربی سلسلہ و نائب صدر اول مجلس انصاراللہ سیرالیون کی زیر صدارت ریفریشر کورس کا آغاز دس بجے تلاوت قرآن کریم اور عہد سے ہوا۔ عہدیداران کے تعارف کے بعد مکرم نائب صدر صاحب نے اپنے افتتاحی کلمات میں حاضرین کو خوش آمدید کہا نیز ریفریشر کورس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ انصاراللہ کے کام کو موثر بنانے کے ليے ضروری ہے کہ اپنے شعبوں کو سمجھیں اور پھر صحیح معنوں میں خلیفہ وقت کے انصار یعنی مددگار بنیں۔

مکرم چیف مامبو صاحب قائد عمومی نے ’’ریفریشر کورس کی اہمیت‘‘ پر لیکچر دیتے ہوئے تنظیمی ترقی کے لیے تمام شعبہ جات کے باہمی تعاون اور فعال کردار کی ضرورت پر زور دیا۔ نیز ماہانہ رپورٹنگ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسی کے ذریعے جماعتی کارکردگی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے علم میں آتی ہے۔ مکرم محمد نعیم اظہر صاحب مبلغ انچارج سیرالیون نے خلفائے کرام کے ارشادات کی روشنی میں جماعت کی ترقی میں انصاراللہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر لامین کمارا صاحب قائد مال نے مختلف ریجنز کے چندہ جات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ انصار کو چندہ کے نظام میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس پر حاضرین نے مفید تجاویز پیش کیں۔ بعد ازاں مکرم محمد اسمٰعیل صاحب نالو ریجنل ناظم ساؤتھ نے علاقائی ناظمین کے لیے موٹر سائیکلوں کی خریداری اور دورہ جات کی افادیت پر لیکچر دیا۔

نمازوں کی ادائیگی اور کھانے کے بعد دوسرا اجلاس شروع ہوا۔ مکرم خلیل کوروما صاحب نے ۲۰۲۶ء کی مجوزہ سرگرمیوں اور پروگراموں کا خاکہ پیش کیا۔ بعدازاں مکرم عثمان بنگورا صاحب نائب صدر صف دوم نے ان منصوبوں پر غور و خوض اور فیصلہ سازی کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ دوران اجلاس حاضرین نے بھی اپنی آرا پیش کیں۔ یہ اجلاس شام پانچ بجے اختتام پذیر ہوا۔

اگلے دن مورخہ ۳؍مئی بروز اتوار اختتامی اجلاس کا آغاز خاکسار (مبلغ سلسلہ و قائد اشاعت) کی زیر صدارت ہوا۔ اس اجلاس میں بھی مختلف لیکچرز کا اہتمام کیا گیا تھا۔

پہلا لیکچر مکرم طاہر احمد بھٹی صاحب قائد تربیت نے آن لائن دیا جس میں انہوں نے تربیتی امور، نماز باجماعت، تلاوت قرآن کریم، نفلی روزوں اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی دعاؤں کی تحریک کی طرف توجہ دلائی۔ مکرم قائد صاحب تعلیم القرآن نے قرآن سیکھنے اور سکھانے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے مقابلہ جات کے پروگرام سے آگاہ کیا جبکہ قائد اشاعت اور قائد تجنید نے اپنے اپنے شعبہ جات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ بعدازاں قائد تبلیغ نے داعیان الیٰ اللہ کو متحرک کرنے کے منصوبے پیش کیے۔

اپنی اختتامی تقریر میں مکرم موسیٰ میوا صاحب امیر جماعت احمدیہ سیرالیون نے ریفریشر کورس کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ انصاراللہ جماعتی ترقی میں کلیدی کردار رکھتے ہیں اور عہدیداران کی فعالیت پوری تنظیم کو متحرک کر سکتی ہے۔

یہ پروگرام نماز ظہر کے وقت دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس کے بعد اجتماعی فوٹو بنائی گئی اور تمام شاملین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔

اس ریفریشر کورس میں ۵؍ریجنل ناظمین سمیت کل حاضری ۳۴؍رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ:سید سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ کُھلنا ریجن، بنگلہ دیش کے تحت مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button