ربوہ کا موسم (۱۰تا۱۶؍جولائی۲۰۲۶ء)
۱۰؍جولائی جمعۃ المبارک کو فجر کے وقت ہلکی ہوا رواں دواں تھی۔جونہی سورج کچھ اونچا ہوا تو گرمی بڑھنا شروع ہوگئی، تاہم ہلکی ہوا جاری تھی۔ آسمان صاف تھا، سورج اپنی آب و تاب سے نکلا ہوا تھا۔ ہفتہ کو صبح کے وقت ہوا بالکل بند تھی لیکن خنکی ہونے کی وجہ سے ٹھنڈک بنی ہوئی تھی۔ سارا دن دھوپ کی وجہ سے زوروں پر گرمی پڑتی رہی۔ تاہم قبل از دوپہر اچانک بادل اٹھے اورکچھ دیر بعد دوگھنٹے تک موسلا دھار برستی رہی۔اتوار کو ہلکی ٹھنڈی ہوا دن بھر چلتی رہی۔ سوموار کو آسمان بادلوں سے خالی ہونے کی وجہ سے دھوپ جوبن پر چمکتی رہی۔منگل کو فجر کے وقت ہوا بند تھی۔ بادلوں کی ہلکی تہ بھی دن بھر چھائی رہی، جس سے سورج پوری طرح زمین پر دھوپ نہ بکھیرسکا۔ نماز مغرب کے لگ بھگ دو تین گھنٹے کے لیے تیز اور مُوسلا دھار بارش برستی رہی ۔بدھ کو ہوا چلنے سے موسم کچھ بہتر تھا لیکن جمعرات کو بعد دوپہر ہوا بالکل بند رہی۔ اس ہفتے کا اوسط ٹمپریچر زیادہ سےزیادہ ۴۱؍ اور کم سے کم ۳۲؍درجہ سینٹی گریڈ رہا۔(ابو سدید)




