متفرق

صنعت و تجارت

ارشاد حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں: ’’ولایت میں نفع کی حد بندی کی گئی ہے مثلاً اس حد تک نفع جائز ہے اور اس کے آگے ناجائز ۔اور وہاں نفع مقرر کرنے کا ایک ہی طریق ہے کہ چیز عام مقابلہ میں آجائے ۔اس وقت جو قیمت ٹھہر جائے، وہ اصل قیمت ہو۔ اور اس میں یہ بات بھی مد نظر رکھی جاتی ہے کہ بیچنے والے آپس میں سمجھوتہ نہ کر لیں ۔ یعنی یہ نہ ہو کہ دس پندرہ دوکاندار آپس میں فیصلہ کر لیں کہ اس قیمت پر فروخت کریں گے۔ اگر یہ ہو تو یہ ناجائز ہے اور سمجھوتہ کر کے جو نفع حاصل کیا جائے ،وہ بھی ایک قسم کی ٹھگی ہے۔‘‘(خطبات محمود جلد ۷ صفحہ ۳۰۹)

(مرسلہ: وکالت صنعت و تجارت)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button