ایکواڈور میں یومِ آزادی کے دن جماعت احمدیہ کی طرف سے اوپن ہاؤس ۲۰۲۶ء
۱۰؍ اگست کو ایکواڈور میں یوم آزادی منایا جاتا ہے اور اس موقع کے ليے جماعت احمدیہ ایکواڈور کی طرف سے ہر سال خاص اوپن ہاؤس کا پروگرام منعقد کیا جاتا ہے جس میں پڑوسیوں اور دیگر مہمانوں کو بلایا جاتا ہے۔

اس سال اوپن ہاؤس کے ليے متعدد سٹالز لگائے گئے تھے جن میں قرآن کریم، حجاب، صلوٰة، جماعتی لٹریچر اور حلال کھانے پر مخصوص نمائشیں شامل تھیں۔
خدام اور ممبرات لجنہ اماءاللہ سٹالز پر کھڑے ہو کر مہمانوں کی راہنمائی کر رہے تھے۔ موضوعات کے تعارف کے ساتھ سوالوں کے جواب بھی دیے گئے۔
پہلی بار آنے والے بہت سے مہمانوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ اسلام کے بارے میں سیکھنا چاہتے تھے لیکن ان کا خیال تھا کہ غیر مسلموں کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ اس لحاظ سے بہت مہمانوں کی غلط فہمیوں کو دور کیا گیا۔
حاضرین نے پر خلوص مہمان نوازی پر اپنی ممنونیت کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ اسلام کے بارے میں ایک واضح اور زیادہ مستند فہم لے کر جا رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ اوپن ہاؤس بہت کامیاب رہا جس میں تقریباً ۳۰؍ مہمان شامل ہوئے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ:عبدالباسط خواجہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: مجلس انصاراللہ آسٹریلیا کے زیر اہتمام عالمی محفل مشاعرہ




