اطلاعات و اعلانات
خطابات بر موقع ۵۰واں جلسہ سالانہ جرمنی ۲۰۲۶ء
امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ۵۰ویں جلسہ سالانہ جرمنی کے موقع پر مورخہ ۵؍ستمبر ۲۰۲۶ء بروز ہفتہ مستورات سے اور مورخہ ۶؍ستمبر بروز اتوار اختتامی خطاب فرمائیں گے۔ یہ خطابات ان شاء اللہ العزیز ایم ٹی اے کے مواصلاتی رابطوں کے ذریعے براہِ راست(لائیو) پوری دنیا میں ان اوقات پر نشر کیے جائیں گے:
مستورات سے خطاب: جی ایم ٹی: ۱۰:۳۰ بجے صبح یوکے: ۱۱:۳۰ بجے صبح جرمنی: ۱۲:۳۰ بجے دوپہر
اختتامی خطاب: جی ایم ٹی: ۲:۳۰ بجے دوپہر یوکے: ۳:۳۰ بجے دوپہر جرمنی: ۴:۳۰ بجے دوپہر
احبابِ جماعت حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ کے بصیرت افروز خطابات سے بھر پور استفادہ فرمائیں۔
جزاکم اللہ احسن الجزاء
(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)



