یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ فن لینڈ کے وفد کی ‎Naantali‎ کی میئر سے ملاقات اورلائبریری کا دورہ

جماعت احمدیہ فن لینڈ کے ایک وفد کو فن لینڈ کے شہر ‎Naantali‎ کی میئر ‎Laura Leppänen‎ سے مورخہ ۱۷؍اگست کو ملاقات کرنے کا موقع ملا۔

وفد میں نیشنل صدر جماعت احمدیہ فن لینڈ عطاءالغالب صاحب، مبلغ انچارج فن لینڈ شاہد محمود کاہلوں صاحب اور نائب سیکرٹری تبلیغ حنان احمد صاحب شامل تھے۔

ملاقات کے دوران میئر موصوفہ کو قرآن کریم کا تحفہ پیش کیا گیا اور انہیں اسلام اور جماعت احمدیہ کی پُرامن تعلیمات اور پیغام کا تعارف کروایا گیا۔ وفد نے فن لینڈ اور دنیا بھر میں جماعت احمدیہ کی مختلف سرگرمیوں اور خدمات کے بارے میں بھی آگاہ کیا، خصوصاً قیام امن، بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی افہام و تفہیم، خدمت انسانیت اور فلاح انسانیت کے لیے جماعت کی کاوشوں کا ذکر کیا۔

ملاقات کے بعد وفد نے میئر موصوفہ کے ہمراہ ‎Naantali‎ کی مقامی لائبریری کا بھی دورہ کیا۔ وہاں لائبریری کی انچارج ‎Riitta Kari‎ سے ملاقات ہوئی اور انہیں قرآن کریم کا فنش ترجمہ بطور تحفہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر لائبریری میں قرآن کریم کی نمائش منعقد کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

اللہ تعالیٰ ہمیں مزید احسن رنگ میں حضرت مسیح موعودؑ کا پیغام دنیا کے کناروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرماتا رہے۔ آمین

(رپورٹ: فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button