مجلس بواکے، آئیوری کوسٹ کا ریجنل اجتماع لجنہ اماءاللہ
احتشام الحسن صاضن صاحب مبلغ سلسلہ بواکے، آئیوری کوسٹ تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے لجنہ اماءاللہ بواکے، آئیوری کوسٹ کو مورخہ ۲۷؍جون ۲۰۲۶ء بروز ہفتہ اپنے سالانہ اجتماع کے انعقاد کی توفیق ملی۔ یہ اجتماع مشن ہاؤس بواکے میں منعقد ہوا جس میں ۱۹؍ناصرات اور ۲۰؍ممبرات لجنہ اماءاللہ شامل ہوئیں۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم، کلام حضرت مسیح موعودؑ اور عہد سے ہوا۔ بعد ازاں علمی مقابلہ جات کا آغاز ہوا جس میں تلاوت، نظم، حفظ قرآن، فی البدیہہ تقریر، پیغام رسانی، نماز کا طریق کار، حفظ احادیث نیز حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی بتائی ہوئی دعائیں شامل تھیں۔ نماز ظہر و طعام کے بعد ورزشی مقابلہ جات جن میں دوڑ سو میٹر، تین ٹانگ دوڈ، میوزیکل چیئر وغیرہ شامل تھے، ہوئے۔ بعدازاں ناصرات کامقابلہ سوالات و جواب کروایا گیا جس کے بعد ناصرات میں کھانے کی اشیاء تحفۃً تقسیم کی گئیں۔ بعدا ز تقسیم انعامات، دعا سے پروگرام اختتام ہوا۔
اس اجتماع میں پوزیشنز حاصل کرنے والی ممبرات لجنہ اماءاللہ و ناصرات ان شاءاللہ لجنہ اماءاللہ کے نیشنل اجتماع میں مقابلہ جات میں شرکت کریں گی۔ نیزاس اجتماع کے موقع پر ایک سٹال بھی لگایا جس میں کھانے پینے کی اشیا شامل تھیں۔ اس سٹال سے حاصل ہونے والی رقم سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ کے فنڈ کے طور پر دی گئی۔
اللہ تعالیٰ اس اجتماع کے دوررس اثرات مرتب فرمائے اور لجنہ اماء اللہ کو حقیقی رنگ میں اس کے انعقاد سے برکات حاصل کرنے والا بنائے۔ آمین
(رپورٹ:عبد النور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)




