افریقہ (رپورٹس)

جلسہ سالانہ یوکے ۲۰۲۶ء کے موقع پر صدر جمہوریہ نائیجر کے تکنیکی مشیر کی حضور انور سے ملاقات

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جلسہ سالانہ یوکے ۲۰۲۶ء میں دنیا کے مختلف ممالک سے معزز مہمانوں، سرکاری شخصیات اور دانشوروں نے شرکت کی۔ انہی معزز مہمانوں میں جمہوریہ نائیجر کے صدر کے تکنیکی مشیر جناب ہارو امادو جیبو بھی شامل تھے جنہیں جلسہ سالانہ میں شرکت اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے بالمشافہ ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔

یہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے موصوف مشیر کا خیر مقدم فرمایا اور نائیجر کی امن و امان اور معاشی صورتحال کے بارے میں دریافت فرمایا۔ حضور انور نے نائیجر کے عوام کے امن، استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے اپنی نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار فرمایا۔

ملاقات کے اختتام پر جناب ہارو امادو جیبو نے حضور انور کی خدمت میں نائیجر کی ثقافت کی نمائندگی کرنے والا یادگاری تحفہ پیش کیا جسے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت قبول فرمایا۔

(رپورٹ:کوثر جمیل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: ریجنل اجتماع لجنہ اماء اللہ بوبوجلاسو، برکینا فاسو

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button