متفرق شعراء

حمدیہ کلام

تیری رحمت کے بِن تو گزارہ نہیں
دوسرا کوئی اپنا سہارا نہیں

تر رکھا ہے زباں کو ترے ذکر سے
ذکر اس سے تو کوئی بھی پیارا نہیں

تیری نظر کرم جب تلک نہ پڑے
قسمتوں کا چمکتا ستارا نہیں

اے خدا! تیری نصرت ہی درکار ہے
غیر کا تو سہارا ، سہارا نہیں

مجھ سے سرزد ہوئے اب تلک جو گناہ
اب دوبارہ نہیں ہاں خدارا نہیں

گر خدا کو جہاں کے عوض پا لیا
منؔ یہ کہتی ہے اس میں خسارہ نہیں

(منصورہ فضل منؔ)

مزید پڑھیں: خلافت جان ہے میری، خلافت آن ہے میری

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button