جماعت احمدیہ نوربری، یوکے کے زیرِ اہتمام عید الاضحی کے موقع پر خصوصی تقریب
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ نوربری، یوکے کے زیر اہتمام عید الاضحی کے موقع پر مورخہ ۲۱؍جون کو ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں گرد و نواح کے ہمسایوں اور دوستوں سمیت بڑی تعداد میں غیر احمدی مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد اسلامی تعلیمات کی روشنی میں قربانی کی حقیقت اور اس کے فلسفہ کو اجاگر کرنا تھا۔

اس موقع پر کونسلر میڈی ہینسن صاحبہ نے خواتین کے کردار اور جذبۂ قربانی، جبکہ Colonel Ray Wilkinson، Lord-Lieutenant of Croydon نے افواج میں قربانی کی اہمیت کے موضوع پر اظہار خیال کیا اور اپنے تجربات سے سبق آموز واقعات بیان کیے۔ بعد ازاں مکرم رضا احمد صاحب مربی سلسلہ نے ’’اسلام میں عید الاضحی کی حقیقت اور فلسفۂ قربانی‘‘ پر اپنی تقریر میں حضرت ابراہیمؑ، حضرت ہاجرہؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی بے مثال اطاعت و قربانی کے واقعات بیان کیے۔

تقاریر کے بعد سوال و جواب کی نشست ہوئی جس میں قربانی کے فلسفہ، بین المذاہب تعلقات اور مختلف مذاہب کی برادریوں کے باہمی تعاون سے متعلق سوالات کیے گئے۔
اختتام پر مہمانوں کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ مہمانوں نے پروگرام کو سراہتے ہوئے جماعت احمدیہ نوربری کی کاوشوں کی تعریف کی اور آئندہ بھی ایسی تقریبات کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔
(رپورٹ: تصور خالد۔ صدر جماعت احمدیہ نوربری۔ یوکے)
مزید پڑھیں: ماہ مئی و جون ۲۰۲۶ءمیں مجلس انصاراللہ جرمنی کے مختلف پروگرامز



