ایشیا (رپورٹس)

جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش میں جلسہ سیرۃ النبیؐ کا بابرکت انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش واقع احمدنگر ضلع پنچ گڑھ میں مورخہ ۲۶؍اگست ۲۰۲۶ء بروز بدھ جلسہ سیرۃ النبیؐ منعقد ہوا۔

مکرم مبشرالرحمٰن صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم اور حضرت مسیح موعودؑ کے عربی قصیدہ کے ساتھ پروگرام کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں:’’بعثت نبویﷺ کے زمانہ میں عرب کے حالات‘‘ از عزیزم زہیر احمد طالب علم درجہ ثانیہ، ’’آنحضرت ﷺ کی عائلی زندگی‘‘ از عزیزم شجل احمد طالب علم درجہ رابعہ، ’’خاتم النبیینﷺ‘‘ از مکرم معین الاسلام صاحب مبلغ سلسلہ و استاد جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش اور ’’آنحضرت ﷺ انسانی حقوق کے علمبردار‘‘ از مکرم حاجی صالح احمد صاحب مبلغ سلسلہ و استاد جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش۔

آخر پر صدر اجلاس کی تقریر اور دعا کے ساتھ سے یہ بابرکت پروگرام اپنے اختتام کوپہنچا۔

(رپورٹ:نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: گنی بساؤ کی پہلی مرکزی مسجد کا سنگ بنیاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button