احمدیہ میڈیکل کلینک Porto Novo، بینن کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے احمدیہ کلینک پورٹو نووو (Porto-Novo)، بینن کو خدمت انسانیت کی توفیق مل رہی ہے۔ اسی سلسلہ میں منعقدہ مفت میڈیکل کیمپس میں بلڈپریشر، بلڈ شوگر اور دیگر ضروری طبی ٹیسٹ کیے گئے جن کے بعد ڈاکٹروں نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ضرورت کے مطابق ادویات تجویز کیں۔

٭…مورخہ ۴؍اپریل کو ۴۲؍افراد کی خدمت کی توفیق ملی۔ اسی روز نیشنل بلڈ بینک کے تعاون سے عطیہ خون کا کیمپ بھی منعقد ہوا جس میں ۸؍خون کے بیگز جمع کیے گئے۔
٭… مورخہ یکم اگست کو منعقدہ مفت میڈیکل کیمپ کے ذریعہ ۲۶؍افراد کی خدمت کی توفیق ملی۔
٭… مورخہ ۸؍اگست کو ۵۴؍افراد کی خدمت کی توفیق ملی۔ اسی روز عطیہ خون کے کیمپ میں ۱۹؍ خون کے بیگز بلڈ بینک کو عطیہ کیے گئے۔
اللہ تعالیٰ احمدیہ کلینک کو آئندہ بھی خدمت انسانیت کی توفیق عطا فرمائے اور ان خدمات کو شرف قبولیت بخشے۔ آمین
(رپورٹ:رفیق احمد کاشف۔ مبلغ سلسلہ و ایڈمنسٹریٹر احمدیہ کلینک)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ فرنچ گیانا کا آٹھواں جلسہ سالانہ ۲۰۲۵ء




