۳۱ویں نیشنل اجتماع مجلس انصاراللہ فرانس کا تیسرا و آخری دن

(۴؍اکتوبر ۲۰۲۶ء، بیت العطاء فرانس، نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) اللہ تعالی کے فضل سے آج مجلس انصاراللہ فرانس کے ۳۱ویں اجتماع کا تیسرادن تھا۔ آج کے دن کا آغاز بھی نماز تہجد سے ہوا۔ نماز فجت کے بعد درس ہوا۔ آج ایک علمی مقابلہ مشاہد معائنہ ہوا جس کے بعد تقریب تقسیم انعامات ہوئی۔ تقریبا ۱۲ بجے اختتامی اجلاس کا آغاز ہوا۔ تلاوت، عہد اور نظم کے بعد اجتماع کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اس کے بعد حضور انورایدہ اللہ کا پیغام برموقع اجتماع انصار اللہ دوبارہ پڑھ کر سنایا گیا۔

اس کے بعد تین بیرونی ممالک (بلجئیم،ہالینڈ اور سوٹزرلینڈ) کے صدور مجلس انصار اللہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نیز مکرم مرزا فخر احمد صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ ہالینڈ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس کے بعد مکرم قائم مقام امیر ومشنری انچارج صاحب فرانس نے تقریر کی۔ آخری تقریر مکرم زکریا خان صاحب امیر و مشنری انچارج ڈنمارک کی تھی۔ اس کے بعد دعا ہوئی۔

اس سال اجتماع کی کل حاضری ۲۵۸ رہی جو کہ گزشتہ سال سے ۳۸ زیادہ رہی۔ اختتامی سیشن یوٹیوب پر بھی لائیو نشر ہوا۔ اللہ تعالی سے یہ دعا ہے کہ وہ ہمیں احسن رنگ میں خدمت کی توفیق دے ۔آمین