آسٹریلیا (رپورٹس)

جماعت احمدیہ آسٹریلیا کی مختلف جماعتوں میں جلسہ ہائے سیرت النبیؐ کا بابرکت انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ بیرک، میلبرن اور جماعت احمدیہ گولڈ کوسٹ، لوگن ایسٹ و لوگن ویسٹ میں مورخہ ۲۰؍ستمبر ۲۰۲۶ء بروز اتوار جلسہ ہائے سیرت النبیؐ منعقد ہوئے۔

جماعت بیرک کا جلسہ مسجد بیت السلام میں مکرم مبشر احمد خالد صاحب صدر جماعت بیرک کی صدارت میں ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد مکرم عثمان مطیع صاحب نے ’’خاندانی اقدار اور رسول اللہﷺ کا اسوۂ حسنہ‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ دو خدام نے پنجابی نعت پیش کی جس کے بعد مکرم قمرالزماں صاحب نے ’’آنحضرتﷺ کی سنت کی پیروی کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ بعدازاں سوال و جواب کی مجلس ہوئی۔ دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا جس کے بعد نماز ظہر و عصر ادا کی گئیں۔ اس جلسہ میں ۱۶۵؍افراد نے شرکت کی۔

جماعت احمدیہ گولڈ کوسٹ، لوگن ایسٹ و لوگن ویسٹ کا مشترکہ جلسہ مسجد بیت المسرور میں نماز ظہر و عصر کے بعد مکرم عاطف احمد زاہد صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم کے بعد مکرم عظمت اللہ باجوہ صاحب نے ’’محمدﷺ-عورتوں کے نجات دہندہ‘‘، عزیزہ وریشہ ظفر نے ’’آنحضرتﷺ کی بچوں سے شفقت‘‘، مکرم خاقان نوید صاحب نے ’’آنحضرتﷺ کی علم حاصل کرنے کی تاکید‘‘ اور مکرم ودود جنود صاحب نے ’’آنحضرتﷺ کا اخلاق و کردار‘‘ کے موضوعات پر تقاریر کیں۔ قصیدے کے بعد صدر اجلاس نے ’’آنحضرتﷺ کی اللہ تعالیٰ سے محبت‘‘ کے موضوع پر تقریر کی اور دعا کروائی۔ اس جلسہ میں ۳۲۱؍افراد نے شرکت کی۔ الحمدللہ

(رپورٹ: ثاقب محمود عاطف۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ برکینافاسو کی سرگرمیوں کی ایک جھلک (اپریل تا جون ۲۰۲۶ء)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button