یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ لٹویا کی طرف سے خدمت انسانیت

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ لٹویا ملک کے مختلف حصوں میں وقتاً فوقتاً خدمت خلق اور خدمت انسانیت کے کام سرانجام دیتی رہتی ہے۔ اسی سلسلہ میں ۷؍جولائی ۲۰۲۶ء کو لٹویا کے علاقے اوگرے (Ogre) میں ۱۱؍غیر مسلم ضرورت مند خاندانوں کی امداد کی گئی۔ ہر خاندان ۵تا ۷؍افراد پر مشتمل تھا اور بعض بنیادی گھریلو اشیاء کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہا تھا۔

اوگرے میونسپلٹی کے سوشل ڈیپارٹمنٹ (Ogre Municipality Social Services Department) کے ذریعہ ان خاندانوں تک امدادی سامان پہنچایا گیا جس میں راشن، بچوں کے کپڑے اور جوتے، بیڈ، میٹرس، واشنگ مشین اور کچھ فرنیچر شامل تھا۔

یہ سامان ایک بڑی وین کے ذریعہ دارالحکومت ریگا (Riga) سے تقریباً ۴۰؍کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اوگرے میونسپلٹی کے دفتر پہنچایا گیا جہاں محترمہ Lana Feigina نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا اور امدادی سامان وصول کیا۔ موصوفہ نے جماعت احمدیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خدمت انسانیت کے کاموں کو سراہا اور میونسپلٹی کی جانب سے تحریری طور پر بھی جماعت احمدیہ لٹویا کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں مقامی حکومت کے کارکنوں نے امدادی سامان ضرورت مند خاندانوں کے گھروں تک پہنچایا۔ خاندانوں نے جماعت احمدیہ کی اس امداد پر دلی شکریہ کا اظہار کیا۔

اس خدمت میں خاکسار (مبلغ سلسلہ)کے ہمراہ مکرم خاقان احمد صائم صاحب نیشنل سیکرٹری تبلیغ جماعت احمدیہ لٹویا اور زیرتبلیغ اُزبک دوست مکرم فیض اللہ صاحب نے حصہ لیا۔ فجزاہم اللہ احسن الجزاء

(رپورٹ:بشارت احمد شاہد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ آئیوری کوسٹ کی سالانہ تربیتی کلاس، بائیسواں نیشنل اجتماع اور نیشنل مجلس شوریٰ ۲۰۲۶ء کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button