افریقہ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ ساؤتومے و پرنسپ کا ساتواں نیشنل اجتماع

محض اللہ تعالیٰ کے خاص فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ ساؤتومے و پرنسپ کو مورخہ ۲۳؍اگست بروز اتوار گوادالوپ شہر کے ہائی سکول میں اپنا ساتواں ایک روزہ نیشنل اجتماع منعقد کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۳۰۵؍خدام و اطفال نے اس بابرکت اجتماع میں شرکت کی۔

افتتاحی تقریب:صبح ساڑھے آٹھ بجے سکول کے فٹ سال گراؤنڈ میں افتتاحی تقریب کا آغاز ہوا۔ مکرم شمس الدین صاحب لوکل معلم نے تلاوت قرآن کریم کی سعادت حاصل کی۔ تلاوت کے بعد مکرم سلیمان یوسف صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ ساؤتومے و پرنسپ نے عہد دہرایا۔ بعد ازاں خاکسار (صدر جماعت احمدیہ ساؤتومے و پرنسپ) نے خدام کو ان کی دینی، اخلاقی اور جماعتی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور اس بات کی تلقین کی کہ خدام الاحمدیہ کی اصل کامیابی صرف مقابلہ جیتنے میں نہیں بلکہ اپنے اندر نیکی، تقویٰ، نظم و ضبط، خدمت اور اطاعت کے اوصاف پیدا کرنے میں ہے۔ اس کے بعد اجتماع کے علمی و ورزشی پروگراموں کا آغاز ہوا۔

علمی مقابلہ جات:اجتماع کا ایک نمایاں پہلو علمی مقابلہ جات تھے۔ خدام اور اطفال کے لیے الگ الگ مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا جن میں خدام و اطفال نے نہایت شوق اور دلچسپی سے حصہ لیا۔

ورزشی مقابلہ جات:علمی سرگرمیوں کے بعد اجتماع گاہ میں نوجوانوں کے جوش و خروش نے ایک نئی صورت اختیار کی اور مختلف ورزشی مقابلہ جات کا آغاز ہوا۔

اختتامی تقریب:علمی و ورزشی مقابلہ جات کی تکمیل کے بعد اختتامی تقریب کا وقت آیا۔ تقریب سے قبل نماز ظہر و عصر باجماعت ادا کی گئیں۔

اختتامی تقریب کا آغاز مکرم وقار احمد صاحب کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ بعد ازاں مکرم صدر صاحب خدام الاحمدیہ ساؤتومے و پرنسپ نے خدام الاحمدیہ کا عہد دہرایا۔ اس کے بعد مختلف علمی و ورزشی مقابلہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خدام و اطفال میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ آخر میں خاکسار نے خدام کو اعلیٰ کردار، نماز و قرآن کریم سے تعلق، اطاعت نظام جماعت، خدمت خلق اور حسن سلوک اختیار کرتے ہوئے اپنی جوانی کی قوتیں نیک مقاصد کے لیے استعمال کرنے اور اسلام احمدیت کی خوبصورت تعلیمات کا عملی نمونہ بننے کی تلقین کی۔

آخر میں دعا کروائی گئی اور یوں علم و عمل، کھیل و تربیت اور اخوت و محبت سے بھرپور یہ یادگار اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا۔

(رپورٹ:انصر عباس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: کینیا بھر میں جلسہ ہائے سیرت النبی کا با برکت انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button