افریقہ (رپورٹس)

گھانا میں کارگل کی جانب سے ٹی آئی احمدیہ بیسک سکول کی آئی سی ٹی لیب کی تجدید

اللہ تعالیٰ کے فضل سے CARGILL Ghana Limited نے اپنے Cargill Cares اقدام کے تحت مورخہ ۳؍اکتوبر ۲۰۲۶ء کو ٹی آئی احمدیہ بیسک سکول، ٹیما میں آئی سی ٹی لیب کی تجدید کرکے اسے جدید سہولیات سے آراستہ کیا۔ اس منصوبے کے تحت سکول کے ایک موجودہ کلاس روم کو جدید آئی سی ٹی لیب میں تبدیل کیا گیا تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو ٹیکنالوجی کی عملی تربیت کے بہتر مواقع میسر آسکیں۔

لیب کے لیے ۳۲؍نئے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز و مانیٹرز، ۲۰؍ٹیبلٹس، ۲۰؍کمپیوٹر ٹیبلز، ۴۰؍کرسیاں، ایک ملٹی پرپز پرنٹر، ایک ٹیلی ویژن، ایئر کنڈیشننگ یونٹس اور حفاظتی گیٹس فراہم کیے گئے۔

افتتاحی تقریب میں کارگل گھانا، گھانا ایجوکیشن سروس (GES) اور احمدیہ مسلم مشن گھانا کے نمائندگان، سکول کے ہیڈماسٹر، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ کارگل گھانا لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر میکس ایسوہ لاٹے (Max Essoh Latté) نے کہا کہ یہ منصوبہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور تعلیم کے ذریعے معاشرے کی ترقی کے لیے کمپنی کے عزم کا اظہار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جدید سہولیات طلبہ کو ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کرنے میں مدد دیں گی۔

میونسپل ڈائریکٹر آف ایجوکیشن میڈم صوفیہ اکو (Sophia Ako) نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے تعلیمی معیار کی بہتری میں نجی شعبے کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ کارگل دیگر ضرورت مند سکولوں تک بھی ایسی سہولیات کی فراہمی کا دائرہ وسیع کرے گی تاکہ ڈیجیٹل تعلیم سے متعلق فرق کو کم کیا جا سکے۔

اس موقع پر ریجنل صدر گریٹر اکرا ریجن مسٹر آدم کوفی یاموا اور سکول ہیڈماسٹر مسٹر محمد حسین اکوا نے کارگل گھانا کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ اس لیب سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ۳۲؍نئے کمپیوٹرز کی فراہمی طلبہ کے مستقبل کو بہتر بنانے اور انہیں ابتدائی سطح سے ہی ڈیجیٹل تعلیم اور عملی مہارتوں میں خوداعتمادی فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

اس تقریب کی خبر MyJoyOnline اور Daily Graphic Ghana سمیت بعض دیگر ذرائع ابلاغ نے بھی ۵؍اکتوبر ۲۰۲۶ء کو نشر کی۔

(رپورٹ:احمد طاہر مرزا۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: مدرسہ احمدیہ کولیکورو، مالی میں تین ماہ کی تعلیمی و تربیتی کلاس کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button