متفرق شعراء

نعتِ رسولِ خدا ﷺ

اے رسولِ خداؐ، اے شفیع الوریٰ
والئ دو جہاں، سرورِ انبیاء

بھیجتی ہوں درود و سلام اے شہا
تجھ پہ صبح و مسا پڑھ کے صلِّ علىٰ

میرے آقا مرے ہادی و رہنماؐ
تجھ پہ دل سے فدا ہو چکی قدسیہ

میری آنکھوں میں تیری چمک آ گئی
نور تیری بدولت میں وہ پا گئی

دیکھ کر چاندنی جس کو شرما گئی
میری تیره شبی میں دیا وہ جلا

میرے آقا مرے ہادی و رہنماؐ
تجھ پہ دل سے فدا ہو چکی قدسیہ

تیری چھاگل سے پینے میں جام آ گئی
پیش کرنے تجھے میں سلام آ گئی

دم بہ دم تیرا جپتے میں نام آ گئی
میری دیدہ وری کی یہ ہے انتہا

میرے آقا مرے هادی و رہنماؐ
تجھ پہ دل سے فدا ہو چکی قدسیہ

نعت لکھتی گئی گنگنانے لگی
میں گنہگار تھی یوں ٹھکانے لگی

فیض تیری کرامت سے پانے لگی
مجھ پہ میرے خدا نے کرم کر دیا

میرے آقا مرے ہادی و رہنماؐ
تجھ پہ دل سے فدا ہوچکی قدسیہ

(قدسیہ نور فضا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button