متفرق شعراء

قرآن کریم کی برکات

خدائے پاک رحماں کا یہ ہم پہ کتنا احساں ہے
عطا کی ہم کو وہ تعلیم جس کا نام قرآں ہے

ہماری ظلمتوں کو دور کرتا ہے وہ نور حق
کرے جو جان و دل روشن یہی وہ نور فرقاں ہے

اگر آتا نہ یہ قرآں بھٹک جاتے سبھی انساں
ہمارے واسطے لا ریب یہ شمع فروزاں ہے

شفا دیتا ہے لوگوں کو خدا کی خاص رحمت سے
یہ سب مضطر دلوں کے واسطے راحت کا ساماں ہے

پڑھو گر اس کو تم دل سے تو لذ ت دل کو یہ بخشے
کرو تم غور جب اس پر تو پھر یہ بحر عرفاں ہے

تو اے مومن بسا دل میں کلامِ پاک کی الفت
اگر اپنے خدا کے قرب کو پانے کا خواہاں ہے

(خواجہ عبدالمومن ۔ ناروے)

مزید پڑھیں: ہمی فقیراں غلام احمد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button