افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ پرنسپ کا پانچواں جلسہ سالانہ ۲۰۲۶ء

٭… ’’اسلام جنگ نہیں، امن کا مذہب ہے‘‘ کے موضوع پر منعقدہ تاریخی جلسہ سالانہ

٭… سخت موسم کے باوجود ۶۱؍احباب کی شرکت

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ پرنسپ کو مورخہ ۱۲؍اپریل ۲۰۲۶ء کو اپنا پانچواں جلسہ سالانہ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس جلسہ کا عنوان تھا: ’’اسلام جنگ کا نہیں، امن کا مذہب ہے‘‘۔

جلسہ سالانہ کے لیے تمام نومبائعین کو مدعو کیا گیا تھا۔ جلسہ کے دن صبح سے شدید بارش ہو رہی تھی جس کے باعث لوگوں کی آمد مشکل دکھائی دے رہی تھی، تاہم اس کے باوجود ۶۱؍افراد نے شرکت کی۔ بعض دور دراز مقامات سے تعلق رکھنے والے افراد شدید بارش اور خطرناک راستوں کے باعث شامل نہ ہوسکے۔

صبح ۱۰؍بجے تلاوت قرآن کریم اور نظم سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ جلسہ میں کل نو تقاریر پیش کی گئیں جن کے موضوعات یہ تھے: حضرت محمدﷺ رحمۃ للعالمین، حضرت مسیح موعودؑ جنگوں کے خاتمہ کے لیے مبعوث ہوئے، خلافت احمدیہ امن کی ضمانت ہے، نماز سکون قلب کا ذریعہ ہے، اللہ تعالیٰ کا چنیدہ بننے کے طریق، چغل خوری کی مذمت، مالی قربانی کی اہمیت، ایک مسلمان کا مثالی کردار اور جہاد کا حقیقی مفہوم۔

پہلی چار تقاریر کے بعد ۲۰؍منٹ کا وقفہ رکھا گیا جس میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔ بعد ازاں تلاوت و نظم کے ساتھ دوسرا اجلاس شروع ہوا۔ تقاریر سے قبل نومبائعین نے احمدیت قبول کرنے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ اس کے بعد سوال و جواب کی نشست بھی منعقد ہوئی۔ آخری اجلاس کے اختتام پر خاکسار (مبلغ سلسلہ) نے دعا کروائی جبکہ احباب جماعت نے ترانے پیش کیے۔ بعد ازاں نماز ظہر و عصر ادا کی گئی اور تمام شاملین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔

تمام نومبائعین جلسہ سالانہ میں شرکت کرکے نہایت خوش ہوئے اور اس روحانی ماحول سے بھرپور استفادہ کیا۔

ایک نومبائع مکرم یوزے صاحب نے اپنے تاثرات میں بیان کیا کہ انہوں نے جلسہ کی مکمل کارروائی سنی اور جماعت احمدیہ کی امن کے قیام کے لیے کوششیں نہایت متاثر کن ہیں۔ ان کے مطابق اگر ان تعلیمات پر عمل کیا جائے تو حقیقی امن قائم ہو سکتا ہے اور کم از کم احمدیوں کو اپنے اندر اس امن کو قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

اللہ تعالیٰ اس جلسہ سالانہ کو اس جزیرے کے احمدیوں اور تمام باشندگان کے لیے بابرکت بنائے اور اسے سعید فطرت لوگوں کے لیے اسلام احمدیت کی طرف ہدایت کا ذریعہ بنائے۔ آمین

(رپورٹ: انصر عباس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ میں مجلس انصاراللہ کے تحت ایک چیریٹی واکاتھون کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button