ارشادِ نبوی
تقویٰ اختیار کرو
حضرت ابوذرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا جہاں بھی تم ہو اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو۔ اگر کوئی برا کام کر بیٹھو تو اس کے بعد نیک کام کرنے کی کوشش کرو، یہ نیکی اس بدی کو مٹا دے گی اور لوگوں سے خوش اخلاقی اور حسنِ سلوک سے پیش آؤ۔
(ترمذی کتاب البر و الصلۃ باب ماجاء فی معاشرۃ الناس، حدیث نمبر ۱۹۸۷)
مزید پڑھیں: ذکر الٰہی کرنے والے اور نہ کرنے والے کی مثال



