حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

ٹینس:پیرس کےرولینڈگیروس میں ہونے والے فرنچ اوپن۲۰۲۶ء کا مینز سنگلزٹائیٹل جرمنی کے Alexander Zverevنے جیت لیا۔فائنل معرکہ میں عالمی نمبرتین جرمن کھلاڑی نے اٹلی کے Flavio Cobolliکو پانچ سیٹس میں شکست دے کر اپنے کیرئیرکاپہلا گرینڈ سلام ٹائیٹل جیت لیا۔خواتین کے سنگلزایونٹ میں روس کی انیس سالہ Mirra Andreevaبھی اپنا پہلا گرینڈ سلام جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔فائنل میں انہوں نے پولینڈ کی Maja Chwalinska کو بآسانی ۶۔۳؍اور ۶۔۲؍کے سکور سے مات دی۔

فٹ بال : تئیسواں فیفا ورلڈکپ ۱۱؍جون ۲۰۲۶ء سے امریکہ، کینیڈااور میکسیکومیں شروع ہورہا ہے۔یہ فٹ بال ورلڈ کپ کی ۹۶؍سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے جس میں پہلی مرتبہ ۴۸؍ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اردن، ازبکستان، کیوراساؤ (Curacao)اور Cape Verde کو پہلی بار عالمی ٹورنامنٹ میں شمولیت کا موقع ملا ہے۔افتتاحی میچ میزبان میکسیکو اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ پہلے روز دوسرامقابلہ جنوبی کوریا اور چیکیا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔۱۹؍جولائی تک جاری رہنے والے فٹ بال کے عالمی میلے میں مجموعی طورپر۱۰۴؍میچز کھیلے جائیں گے۔

کرکٹ:انگلینڈبمقابلہ نیوزیلینڈ:تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلہ میں انگلینڈ نے ۱۱۵؍رنز سے فتح حاصل کرلی۔ لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈپرہونے والے اس میچ میں باؤلرزکھیل پر پوری طرح حاوی رہے۔انگلش ٹیم پہلی باری میں۱۴۰؍رنزبناکرآؤٹ ہوئی تو جواب میں کیوی ٹیم ۱۳؍رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ نے ۲۲۶؍ رنز بناکر ۲۵۴؍رنزکا ہدف دیا لیکن نیوزیلینڈکی ٹیم محض ۱۳۸؍ رنز بناسکی۔

(ن م طاہر)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button