افریقہ (رپورٹس)

جامعۃ المبشرین برکینا فاسو میں جلسہ یوم خلافت کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جامعۃ المبشرین برکینافاسو کو مجلس ارشاد کے تحت مورخہ ۲۳؍مئی ۲۰۲۶ء کو جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

جلسہ کی صدارت مکرم میاں قمر احمد صاحب امیرو مبلغ انچارج جماعت برکینافاسو نے کی۔ پروگرام کا آغاز شام چار بجے جامعۃ المبشرین کے ہال میں تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں عزیزم یوسف ابوبکر طالب علم درجہ ثالثہ نے ’’خلافت کے متعلق پیشگوئیاں اور اُن کی تکمیل‘‘ کے عنوان پر ایک تقریر پیش کی۔ اس کے بعد ایک مختصر اور عام فہم ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعہ خلیفۂ وقت کو خطوط لکھنے کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ پھر مکرم سائیوں منیر صاحب استاد جامعۃ المبشرین برکینا فاسو نے ’’خلافت کی برکات‘‘ کے متعلق چند اہم نکات پیش کیے اور طلبہ کو خلیفۂ وقت کے ساتھ مضبوط تعلق قائم رکھنے کی تلقین کی۔

آخر میں مکرم امیر صاحب نے خلافت سے متعلق چند ایمان افروز واقعات بیان کیے اور حاضرین کو نصیحت کی کہ ہمیشہ اس حبل اللہ کو مضبوطی سے تھامے رکھیں کیونکہ ہماری فلاح اور کامیابی اسی میں مضمر ہے۔ دعا کے ساتھ یہ بابرکت پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ:آفاق منیب۔ استاد جامعۃ المبشرین برکینا فاسو)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button