افریقہ (رپورٹس)

نارتھ ریجن، آئیوری کوسٹ کا پہلا ریجنل اجتماع لجنہ اماءاللہ و ناصرات الاحمدیہ

مکرمہ سبیکہ وقار صاحبہ آف فرکے ریجن، آئیوری کوسٹ تحریر کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ نارتھ ریجن کو مورخہ ۲۲؍مارچ ۲۰۲۶ء کو پہلا ریجنل اجتماع لجنہ اماءاللہ و ناصرات الاحمدیہ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس اجتماع کا پروگرام ایک ماہ قبل تشکیل دیا گیا اور ریجنل سطح پر معلمین اور مشنریز کے ذریعہ تیاریوں کا آغاز ہوا۔ اجتماع کا مقصد ریجنل سطح پر ممبرات لجنہ اماءاللہ و ناصرات کی تربیت کرنا، نیشنل اجتماع کی تیاری کروانا اور اس میں شرکت کے لیے راہ ہموار کرنا تھا۔

مورخہ ۲۲؍مارچ ۲۰۲۶ء کو صبح نو بجے اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اجتماع کی صدارت مکرمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ فرکے نے کی۔

علمی مقابلہ جات میں تلاوت قرآن کریم، حفظ القرآن، نماز اور وضو کے مقابلہ جات شامل تھے۔ اسی طرح ورزشی مقابلہ جات میں دوڑ، میوزیکل چیئرز اور سپون ریس کے مقابلے شامل تھے۔

نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے معاً بعد سیرت حضرت مسیح موعودؑ کے حوالے سے لجنہ و ناصرات نے درس سنا۔

کھانے کے وقفہ کے بعد اختتامی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ مکرمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ نے ’’اسلام میں عورت کا کردار‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ اس تقریر کا ساتھ ساتھ مقامی جولا زبان میں ترجمہ بھی ہوتا رہا۔ خاکسار نے ’’الحیاء من الایمان‘‘ کے موضوع پر فرانسیسی زبان میں تقریر کی جس کا جولا زبان میں ترجمہ بھی پیش کیا جاتا رہا۔ بعدازاں نمایاں پوزیشن لینے والی ممبرات لجنہ اماءاللہ و ناصرات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ دعا کے ساتھ اجتماع کا اختتام ہوا۔ اس اجتماع میں کل حاضری ۸۰؍رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ:عبدالنور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button