کلام حضرت مسیح موعود ؑ

الا اے کمر بستہ! بر افترا

(فارسی منظوم کلام حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام)

زمانِ مکافات آید فراز تو بر عیشِ دنیا بدیں ساں مناز
جزا کا دن آ رہا ہے۔پس تو دنیا کی زندگی پر ناز نہ کر


فریبے مخور از زر و سیم و مال کہ ہر مال را آخر آید زوال
سونے ، چاندی اور مال سے دھوکا نہ کھا کیونکہ آخر ہر مال پر زوال آ جاتا ہے


نه آورده ایم و نه با خود بریم تہی آمدیم و تہی بگذریم
نہ ہم کچھ ساتھ لائے اور نہ ساتھ لے جائیں گے خالی ہاتھ آئے تھے اور خالی ہاتھ چلے جائیں گے


الا! تا نه تابی سر از رُوئے دوست جہانے نیرزد بیک مُوئے دوست
خبر دار ! دوست کی طرف سے منہ نہ موڑ۔سارا جہان دوست کے ایک بال کی برابری نہیں کر سکتا


خدائے کہ جان بر رهِ او فدا نه یابی رہش جُز پئے مصطفےٰؐ
وہ خدا جس کی راہ میں ہماری جان قربان ہے اس کا راستہ تجھے مصطفی کی پیروی کے بغیر نہیں مل سکتا


ابوالقاسم آں آفتابِ جہاں که روشن شد از وے زمین و زماں
ابوالقاسم وہ آفتاب عالمتاب ہے جس کی وجہ سے زمین و زماں روشن ہو گئے


بشر کے بُدے از مَلک نیک تر نہ بُودے اگر چوں محمؐد بشر
انسان فرشتہ سے بہتر کیونکر ثابت ہوتا۔اگر محمد کی طرح کا انسان پیدا نہ ہوتا


نیاید تُرا شرم از کردگار که اہلِ خرد باشی و باوقار
کیا تجھے خدا تعالیٰ سے شرم نہیں آتی عقلمند اور معزز ہونے کے باوجود


پس آنگه شوی مُنکرِ آں رسول که یابد از و نور چشمِ عقول
پھر بھی تو اس رسول کا منکر ہے جس سے خود عقل کی آنکھیں نور حاصل کرتی ہیں


زِ سهو و زِ غفلت رہیده نۂ ز طورِ بشر پاکشیده نۂ
تجھے سہو و غفلت سے خلاصی حاصل نہیں ہوئی اور نہ تو انسانی خصائل سے آزاد ہے


نیاید ز تو کارِ ربّ العباد مکن داوریہا ز جہل و عناد
تجھ سے رب العباد کا کام نہیں ہو سکتا اُس سے تو جہل و عناد کے باعث جھگڑا نہ کر


مدان ناقص و ابکمش چوں جماد کمالِ خدا را میفگن ز یاد
خدا کو جمادات کی طرح ناقص اور گونگا خیال نہ کر اور اُس کے کمال کو بھول مت

(درثمین فارسی مترجم صفحہ ۱۰۳-۱۰۴)

مزید پڑھیں: قانونِ خدا

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button