کلام حضرت سیّدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ

(منظوم کلام حضرت سیّدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ)
السّلام اے نبیؐ والا شان
والصّلوٰة اے موسسِ ایمان
حضرت ذوالجلال کے محبوب
جس کی خاطر ہوئی بنائے جہان
تو مدینہ ہے علم اکمل کا
تیرا سینہ ہے مہبطِ قرآن
سارے جھگڑے چُکا دیئے تو نے
اے شہ عدل صاحبِ فرقان
پاک اسمائے انبیاء کر دی
ہمہ بودند زیر صد بہتان
منهزم ہو چکی تھی جب توحید
غالب آیا تھا لشکرِ شیطان
جب زمانہ میں دورِ ظلمت تھا
حق وباطل میں کچھ نہ تھی پہچان
اے سراجِ منیر تو آیا
ساری دنیا میں نور پھیلایا
مہر عالم طبیبِ روحانی
منتہائے کمال انسانی
صَلِّ عَلٰى نَبِيِّنَا
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
(الفضل ۳۰؍ا گست ۱۹۲۷ء در عدن صفحہ ۱۳)
مزید پڑھیں: وہ دربارِ خلافت ہے وہ جلسہ ہے جماعت کا




