مجلس خدام الاحمدیہ گیمبیا کا مختلف این جی اوز کے ساتھ مل کر ہسپتال میں وقار عمل
مکرم المامے بالاجو صاحب معلم سلسلہ و ریجنل قائد لوئر ریور ریجن بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ریجن کے بعض خدام کو مورخہ ۵؍جولائی ۲۰۲۶ء کو مختلف این جی اوز کے ساتھ مل کر حکومت کے قریبی ہیلتھ سینٹر کڈنگ میں وقار عمل کرنے کی توفیق ملی۔الحمدللہ۔
سینٹر میں صفائی کا یہ پروگرام ضلعی یوتھ کمیونٹی کی طرف سے بنایا گیا۔ اس درخواست پر احمدی نوجوانوں نے بھی لبیک کہا اور خدمت خلق کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صفائی میں حصہ لیا۔ خدام الاحمدیہ کے ساتھ ساتھ ہیومینٹی فرسٹ کی بھی نمائندگی کی گئی۔

یہ وقار عمل صبح نو بجے شروع ہوا اور تین گھنٹے جاری رہا۔ اس دوران ہیلتھ سینٹر کے اندر اور باہر کا حصہ، وارڈز، واش رومز اور سٹور کی صفائی کی گئی۔ اس کام میں ہیلتھ سینٹر کا سٹاف بھی خدام کے ساتھ شامل ہوا۔

وقار عمل کے بعد ہیلتھ سینٹر کے انچارج نے تمام شاملین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صحت کی اہمیت و افادیت اور صفائی کی اہمیت پر زور دیا۔ مختلف تنظیموں نے بھی صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ خاکسار نے اس موقع پر ملک و قوم کی خدمت پر چند کلمات کہے اور بتایا کہ اسلام میں صفائی کو ایمان کا حصہ قرار دیا گیا ہے اور ہم اس کے لیے ہر وقت حاضر ہیں۔ آخر پر خاکسار نے اختتامی دعا کروائی۔اس وقار عمل میں کُل ۳۰؍افراد شامل ہوئے۔
یہ وقار عمل جہاں ہیلتھ سینٹر اور افراد معاشرہ کے لیے خدمت کا ذریعہ بنا وہیں اس کے ذریعہ جماعت کا مثبت پیغام بھی پہنچا ۔الحمد للہ علیٰ ذٰلک
(رپورٹ: مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: شیانڈا، کینیا میں ایک مسجد کی توسیع




