آسٹریلیا (رپورٹس)

آسٹریلیا بھر میں لجنہ اماء اللہ کے زیر اہتمام فلاحی فنڈ ریزنگ تقریبات کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماء اللہ آسٹریلیا کے شعبہ خدمت خلق کے زیر اہتمام نیشنل چیریٹی فنڈ ریزنگ پروگرام ماہ جون ۲۰۲۶ء کے دوران آسٹریلیا کے مختلف ریجنز میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے۔ اس مہم کا مقصد مختلف فلاحی اداروں کے لیے عطیات جمع کرنا، لجنہ ممبرات کے درمیان اخوت اور باہمی تعاون کے جذبے کو فروغ دینا اور مالی قربانی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

الحمدللہ، ملک بھر کی لجنہ ممبرات کی اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر ۱۷؍ہزار آسٹریلین ڈالر فلاحی مقاصد کے لیے جمع کیے گئے۔

تقریب سے قبل صدور اور سیکرٹریان کے ساتھ باقاعدہ رابطہ رکھا گیا تاکہ انتظامات، رضاکاروں کی ذمہ داریوں، مختلف سٹالز کی تقسیم اور فنڈ ریزنگ کی تشہیر کے تمام مراحل خوش اسلوبی سے انجام پائے۔

فنڈ ریزنگ میں مختلف اقسام کے روایتی کھانوں کے سٹالز لگائے گئے۔ مقبول ترین سٹالز میں حلوہ پوری، دہی بھلے، مہندی اور دیگر متنوّع غذائی اشیاء شامل تھیں۔ بچوں کی دلچسپی کے لیے تقریب کے اختتام پر ہیلیم غبارے بھی فروخت کیے گئے جنہیں خوب پسند کیا گیا۔

لجنہ ممبرات نے پورے دن نہایت جذبۂ خدمت کے ساتھ کھانے کی تیاری، سٹالز کے انتظام، مالی معاملات کی نگرانی اور دیگر انتظامی امور سرانجام دیے جس سے تقریب کامیابی سے مکمل ہوئی۔

فنڈ ریزنگ سے حاصل ہونے والی تمام رقم مختلف فلاحی اداروں کو عطیہ کی جائے گی۔ان شاءاللہ

ریجن نیو ساؤتھ ویلز میں فنڈ ریزنگ کے ساتھ ساتھ لجنہ کا ایک اجلاس عام بھی منعقد ہوا جس کا موضوع ’’جماعت کی خدمت کی اہمیت‘‘ تھا۔ اس اجلاس میں تقریباً ۲۷۰؍ممبرات نے شرکت کی۔ الحمدللہ

(رپورٹ: صائمہ وسیم ۔نیشنل سیکرٹری خدمت خلق لجنہ اماء اللہ آسٹریلیا)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button