متفرق شعراء

امن و اماں کا سارے عالم میں ہے وہ رہبر

اک دلربا سا چہرہ پھولوں سا ہے مہکتا
ہے چاند سا منور خورشید سا چمکتا
نورِ ازل کی خوشبو اس کو کرے معطّر
وہ زندگی کی صورت ہر دل میں ہے دھڑکتا

باتیں ہیں اس کی جیسے نغمہ کوئی وفا کا
کانوں میں رس جو گھولے ہے زمزمہ ہُدیٰ کا
ہر لفظ اس کا جیسے ہونٹوں سے پھول جھڑتے
جو دل کے تار چھیڑے وہ گیت ہے ثنا کا

مُسکان اس کی دیکھوں تو بھول جاؤں سب غم
جیسے کسی نے پھونکا بے جان جسم میں دم
اس کے وجود سے ہی اپنا وجود قائم
ہر دکھ کی وہ دوا ہے ہر زخم کا ہے مرہم

سر بستہ رازِ الفت افشا کیے ہیں ہم پر
قرآں کے بانٹتا ہے چاروں طرف وہ جوہر
دنیا و دیں میں برکت اس کے ہی ربط سے ہے
امن و اماں کا سارے عالم میں ہے وہ رہبر

(ابو بلال)

مزید پڑھیں: شانِ مسیح موعود علیہ السلام

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button