افریقہ (رپورٹس)

جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں ماہ جولائی ۲۰۲۶ء میں ہونے والے علمی مقابلہ جات

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں سال ۲۰۲۶ء کے دوسرے سمیسٹر کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ تدریسی مصروفیات کے ساتھ ساتھ طلبہ کی خداداد صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان میں مسابقت کا صحت مند جذبہ پیدا کرنے کے لیے غیرنصابی سرگرمیوں کا بھی باقاعدہ اہتمام کیاجاتاہے۔ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی مجلس علمی کے تحت منعقد ہونے والے علمی مقابلہ جات ہیں۔

ماہ جولائی کے دوران جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں نگران مجلس علمی مکرم جہانزیب صاحب استاد جامعہ احمدیہ تنزانیہ کی زیرنگرانی تین اہم علمی مقابلہ جات کروائے گئے۔ ان مقابلوں میں تلاوت قرآن کریم، کوئز خطبات امام اور پیغام رسانی کے مقابلے شامل تھے۔ تمام تقاریب جامعہ احمدیہ کے ہال میں بعد نماز عصر منعقد ہوئیں جن میں جامعہ کے اساتذہ کرام نے منصف کے فرائض سر انجام دیے۔

مقابلوں کے انعقاد کو زیادہ منظم اور مسابقت سے بھرپور بنانے کے لیے جامعہ احمدیہ کے طلبہ کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جن کے نام امانت، شجاعت اور شفقت ہیں۔ ہر گروپ سے تین تین طلبہ باضابطہ طور پر اپنے گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے مقابلہ جات میں حصہ لیتے ہیں۔ جبکہ دیگر طلبہ بھی بڑی تعداد میں ان مقابلوں میں شریک ہوتے ہیں۔

تلاوت قرآن کریم میں شفقت گروپ کے طالب علم ابوصدیق پیمبے نے پہلے پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر طلبہ میں سے حمیمو ولید نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کوئز خطبات میں شفقت گروپ کے دو طلبہ قادری انکوگوی اورطاہر مکیلیمی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ پیغام رسانی کے مقابلہ میں شفقت گروپ کے عامر عزیز، ناصر مکانجیلا، طاہر مکیلیمی، شازیل عبداللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یہ علمی سرگرمیاں طلبہ کی فکری اور اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ جامعہ کی ان کاوشوں کو پھل لائے، اساتذہ اور طلبہ کی محنتوں میں برکت عطا فرمائے اور تمام طلبہ کو اپنے فضلوں اور نصرتوں کا وارث بنائے۔ آمین

(رپورٹ:عابد محمود بھٹی۔ پرنسپل جامعہ احمدیہ تنزانیہ و نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: ہیومینٹی فرسٹ یوکے کے تعاون سے گنی بساؤ میں پانچ روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button