ہنسنا منع ہے

ہنسنامنع ہے!

شکر

سلیم: آج بڑا شکر ادا ہو رہا ہے۔ خیریت ہے؟

نعیم: میرا گدھا کھوگیا ہے۔ اور وہ پھر آسمان کی طرف دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کرنے لگا۔

سلیم:گدھا گم ہو گیا ہے اور تم شکر کر رہے ہو؟

نعیم نے جواب دیا:شکر ہے میں اس پر سوار نہیں تھا، ورنہ میں بھی گم ہو جاتا!

انگلش

استاد ( شاگرد سے) :’’ اور‘‘ کی انگلش کیا ہے؟۔

شاگرد: اینڈ۔

استاد :شاباش اب تم مجھے یہ بتاؤ اوروں کی انگلش کیا ہوگی ؟

شاگرد: اینڈوز۔

گھر کا کام

استانی صاحبہ (غصے سے ):تم گھر سے کام کر کے کیوں نہیں لائی ؟

عائشہ ( پریشانی سے ) :جی میں دراصل ہاسٹل میں رہتی ہوں۔

کھانا

یہ کھانا ہے؟ اس قدر خراب اور بدذائقہ۔ یہ کھانا انسانوں کے کھانے کے قطعی لائق نہیں ہے۔ ہوٹل میں آنے والے گا ہک نے چیخ کر کہا۔

کہاں ہے تمہارا منیجر ؟ بلاؤا سے۔ میں خود اس سے بات کرتا ہوں۔

وہ جناب… ویٹر نے ہچکچاتے ہوئے جواب دیا:وہ ساتھ والے ہوٹل میں کھانا کھانے گئے ہیں۔

دانت

ننھی ( دادا جان سے ): دادا جان! آپ ابھی تک لڈو ڈھونڈ رہے ہیں، میں نیالا دیتی ہوں۔

دادا جان: میں وہ لڈو اِس لیے ڈھونڈ رہا ہوں کیونکہ اُس میں میرے دانت بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

گھر کی مرغی دال برابر

پڑوسن : بیٹی ! کیا پکارہی ہو؟

سلمٰی: خالہ جان ! دال پکار ہی ہوں۔

پڑوسن : مگر خوشبو مرغی کی آرہی ہے۔

سلمیٰ : آپ نے خود ہی تو کہا تھا کہ گھر کی مرغی دال برابر ہوتی ہے۔

چڑیا کا دانہ

ایک دوست : تم بلی کو چڑیا کا دانہ کیوں کھلا رہے ہو؟

دوسرا دوست : اس لیے کہ میری چڑیا بلی کے اندر ہے۔

چاکلیٹ

ریاض (فیاض سے ): اگر دو سو روپے کے ایک درجن انڈے آتے ہوں اور میں تمہیں ایک سو روپے دوں تو تم کتنے انڈے خریدو گے؟

فیاض ( معصومیت سے ) : ایک بھی نہیں۔

ریاض: وہ کیوں؟۔

فیاض: مجھے انڈے پسند نہیں، اس کے بدلے میں چاکلیٹ خرید لوں گا۔

سُستی

بچوں کوسُستی کے موضوع پر مضمون لکھنے کے لیے دیا گیا۔

دوسرے دن کا پیاں چیک کی گئیں تو ایک کاپی کے سارے صفحے خالی تھے جبکہ آخری صفحے پر لکھا تھا: اور اسے سُستی کہتے ہیں!

٭…٭…٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button