مجلس خدام الاحمدیہ ٹوکیو، جاپان کے مقامی اجتماع کا انعقاد
مکرم سید محمد ابراہیم صاحب مبلغ سلسلہ و قائد مجلس خدام الاحمدیہ ٹوكیو تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ ٹوکیو، جاپان کا مقامی اجتماع ۲۳؍اگست ۲۰۲۶ء کو شیوہاما کمیونٹی سینٹر، شہر اچیکاوا، چیبا پریفیکچر میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر صدر مجلس خدام الاحمدیہ جاپان مکرم نابغ محمود صاحب مبلغ سلسلہ اور معتمد مجلس خدام الاحمدیہ جاپان مکرم دانیال داؤد صاحب نے ناگویا سے تشریف لا کر شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز مجلس انصار اللہ کے ساتھ مشترکہ افتتاحی اجلاس سے ہوا جس کے بعد خدام اور اطفال کے الگ الگ پروگرام منعقد ہوئے۔ صبح کے وقت تلاوت قرآن کریم، حفظ قرآن کریم، تقریر اور نظم کے علمی مقابلے ہوئے۔

نماز ظہر و عصر کے بعد ٹیبل ٹینس، ۵۰؍میٹر دوڑ اور پنجہ آزمائی کے ورزشی مقابلے منعقد ہوئے۔ اجتماع میں ۱۳؍خدام اور ۴؍اطفال نے شرکت کی۔
آخر میں مجلس انصار اللہ کے ساتھ مشترکہ اختتامی اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر مجلس خدام الاحمدیہ جاپان نے خدام اور اطفال میں انعامات تقسیم کیے۔ دعا کے ساتھ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔
(رپورٹ:دانیال داؤد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ فن لینڈ کے وفد کی شہرPietarsaari کے میئر اور پادریوں سے ملاقات نیز لائبریری کا دورہ



